شعیب بنگش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے منعقدہ میچزمیں نیشنل کلب ،بشیر بلور کلب نے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:28

شعیب بنگش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے منعقدہ میچزمیں نیشنل کلب ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) پشاور میں جاری پہلے شعیب بنگش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے منعقدہ میچزمیں نیشنل کلب ،بشیر بلور کلب اور کے کے آر کلب نے مدمقابل ٹیموں کوشکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔شاہی باغ سپورٹس کمپلیکس میں واقع جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پے جاری شعیب بنگش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں نیشنل کلب نے مقرررہ اوورزمیں 135رنز کئے ۔

ہارون 47،ناصر 30اور وحید 24رنز کیساتھ نمایاں رہے ،روزکلب کی جانب سے احسان اور ذاکر نے تین تین اور سلمان شنواری نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میں روزکلب کی پوری ٹیم 144رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،شاہ زیب نے 39،عثمان علی نے 35رنز بنائے،نیشنل کلب طرف سے ابرارنے تین جبکہ ذوالفقار اور فیصل نے دو دووکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ایف آر ایگل نے مقرررہ اوورزمیں 148رنز سکور کئے،جسمیں واجد 46،سلمان 30رنز بناکر نمایاں رہے،بشیر بلور شہید کلب کی جانب سے واجد خان ،جنید نے دو دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

بشیر بلور شہید کلب نے مطلوبہ ہدف باآسانی حاصل کی،ہارون 84 رنزاورزبیر 58رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔تیسرے میچ میں ڈان کلب نے کھیلتے ہوئے 20اوورزمیں 95رنز بنائے ،محب اللہ 30ور انعام 26رنز بناکر نمایاں رہے،کے کے آر کلب کی جانب سے احمد خان نے چار جبکہ آمان اور عامر نے دو دوکھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔اسکے جواب میں کے کے آر کلب نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں سے پوراکیا۔عامر شہزاد نے 67اور نعمان جاوید نے 15بنائے ۔