اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹرز کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ ورکشاپ

طلبہ کو بہترین خدمات اور فرینڈلی ماحول فراہم کرنے کے لئے پروفیشنل ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیقی

پیر 13 نومبر 2017 18:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ملک کے 44۔شہروں میں قائم علاقائی دفاتر کے ریجنل ڈائریکٹرز کی پر وفیشنل ڈویلپمنٹ کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹرز یونیورسٹی اور طلبہ کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ یونیورسٹی کے سفیر ہیں اس لئے وہ طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہدف کے حصول کے لئے طلبہ کو سٹوڈنٹ فرینڈلی ماحول اور تمام ممکن سہولتیں پہنچانے ہوں گے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ سپورٹ سسٹم کو فاصلاتی نظام تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام حاصل ہی،ْ اس لئے سٹورنٹ سپورٹ سسٹم میری پہلی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زمانہ بہت تیزی کے ساتھ بدل رہا ہے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لئے ہمیں زمانے کی رفتار کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبہ کو بہترین خدمات اور فرینڈلی ماحول فراہم کرنے کے لئے پروفیشنل ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے ریجنل ڈائریکٹرز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اپنی سرکاری ذمہ داریوں میں طلبہ کے ساتھ مثبت انداز اور خندہ پیشانی سے پیش آنے کا لازمی خیال رکھیں کیونکہ یونیورسٹی کا حقیقی اثاثہ ان کے طلبہ ہی ہیں۔تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی تقریب سے رجسٹرار ،ْ ڈاکٹر محمد نعیم قریشی ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسز ،ْ میاں عارف سلیم عارف نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :