مہران یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے انتخابات 9دسمبر کوکرانے کا اعلان

پیر 13 نومبر 2017 19:07

حیدر آباد۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) مہران یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے انتخابات 9دسمبر کو کرانے کا اعلان ایگزیکیٹو کمیٹی کے منعقد کئے گئے اجلاس میں شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق مختلف عہدوں پر فارم 25نومبر سے جاری کئے جائینگے جبکہ فارم جمع کروانے کی تاریخ 30نومبر مقرر کی گئی ہے جاچ پڑتال کے بعد امیدواروں کے ناموں کی حتمی لسٹ 7 دسمبر کو جاری کی جائیگی مذید معلومات کے لئے المنائی کے انتخابات کے لئے مقرر کئے گئے الیکشن کمشنر پروفیسر ڈاکٹر عبدالفتاح عباسی سے رابطہ کریں۔