Live Updates

محکمہ ماحولیات خیبرپختونخوا ایک ارب درختوں کی شجرکاری مہم کی کامیابی سے تکمیل کوپروقار طریقے سے منائے گا

آج ب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی،عمران خان مہمان خصوصی ہوںگے

پیر 13 نومبر 2017 22:56

محکمہ ماحولیات خیبرپختونخوا ایک ارب درختوں کی شجرکاری مہم کی کامیابی ..
اسلام آباد، پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) محکمہ ماحولیات خیبرپختونخوا ایک ارب درختوں کی شجرکاری مہم کی کامیابی سے تکمیل کوپروقار طریقے سے منائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آج بروز منگل 14 نومبر کوڈھائی بجے دوپہر کنونشن سنٹر اسلام آباد میںبلین ٹریز شجرکاری پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہوںگے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات محمداشیاق ارمڑ اورگرین گروتھ انیشیٹیو خیبرپختونخو کے سربراہ ملک امین اسلم اس موقع پر خطاب کریںگے اورخیبرپختونخوا میں ون بلین ٹریز کی کامیاب شجرکاری کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے کئی ایک اصلاحاتی اقدامات پربھی روشنی ڈالیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :