وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،واہ براس ملز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کے لئے نئی شرائط پر دوبارہ قرضہ کی فراہمی کی تجویز کی منظوری

پیر 13 نومبر 2017 23:21

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں واہ براس ملز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کے لئے نئی شرائط پر دوبارہ قرضہ کی فراہمی کی تجویز کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

پٹرولیم ڈویژن سے متعلقہ منصوبوں (بڑے قطر کی گیس پائپ لائن کے لئے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ منصوبوں) پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں سے استثنیٰ کے معاملے کو فنانس ڈویژن‘ ایف بی آر اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین تبادلہ خیال کے لئے واپس بھجوایاگیا تاکہ اس مسئلہ کو حل کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جاسکے۔

ایل این جی/ آر ایل این جی ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس اور ان پٹ/ آئوٹ پٹ سیلز ٹیکس کی رکاوٹوں اور فرق کو ختم کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ فریق قابل عمل حل کیلئے اس مسئلہ پر مزید تبادلہ خیال کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ایل این جی سپلائرز کو 150 ملین ڈالر تک لیٹر آف کریڈٹس کے لئے ضمانت سے متعلق اضافی ایجنڈہ آئٹم کی بھی منظوری دی گئی۔