جی سی یو نیورسٹی میںنقل مکا نی کے مو ضوع پر تین روزہ عالمی کا نفرنس کا آغاز

منگل 14 نومبر 2017 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیںشعبہ سیا سیات اور ہائر ایجو کیشن کمیشن کے زیر اہتمام ’’نقل مکا نی اور مہاجرین ‘‘کے موضوع پر تین روزہ عا لمی کانفرنس کا آغاز۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی جبکہ اس موقع پر نامور ماہرِ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی ،وائس چانسلرپر وفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور نے بھی خطاب کیا۔

تین روزہ کانفرنس میں چین،بھا ر ت، بیلجیم ،نیپال اور تاجکستان سے 12سے زائد غیر ملکی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا ہم نے کئی دہائیوں افغان مہاجروں کی مدد کی،دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان ہمیں ہوا،اس کے خاتمے کے لیئے ہماری فوج اور دیگر اداروں کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں،پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ جائز نہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہم امن پسند ملک ہیں تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔نامورِ ماہرِ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک اکیلا نقل مکانی یا مہاجرین کا مسئلہ حل نہیں کر سکتا،اس کے لیئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔چاہے افغانستان ہو،عراق ہو،شام ہو یا کوئی اور ملک ان ممالک کے حالات کے پیچھے عالمی طاقتوں کا مخصوص ایجنڈا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ جی سی یو شعبہ سیاسیات ہر سال ایک اہم موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے جو کہ انتہائی قابلِ ستائش ہے۔اس موقع پر کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں 31سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیئے جائیں گے۔