وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی دبئی ایئر شو کے موقع پر مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں

ترکی کی ایروسپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو افسر تیمل کوتیل سے ملاقات میں پاکستان اور ترکی کی دفاعی صنعتوں میں اشتراک کار بڑھانے کی خواہش کا اظہار

منگل 14 نومبر 2017 21:31

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی دبئی ایئر شو کے موقع پر مختلف بین الاقوامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دبئی ایئر شو کے موقع پر مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ رانا تنویرحسین نے ترکی کی ایروسپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو افسر تیمل کوتیل کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کی دفاعی صنعتوں میں اشتراک کار بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترکی کی اس کمپنی کے ساتھ مئی 2017ء میں استنبول میں منعقدہ 13ویں انٹرنیشنل ڈیفنس انڈسٹری فیئر میں ہوابازی کے شعبہ میں اشتراک کار کے لیے معاہدہ ہواتھا۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے پارکرایروسپیس اور ٹرانس ورلڈ ایوی ایشن کے سٹال کا دورہ کیا اور ایروسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون کے طریقوں بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

کویت کی ایئرفورس کے چیف جنرل عبداللہ یعقوب الغائودی نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے سکل کا دورہ کیاا ور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقت کی۔

اس ملاقات کے دوران پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے رانا تنویرحسین نے کہا کہ کویت پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور ہم کویت کے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے اطالوی کمپنی لیونارڈو کے سٹال کا بھی دورہ کیا اور لیونارڈو کے چیف ایگزیکٹوافسر اپیندرو پروفوموکے ساتھ ملاقات کی ۔ لیونارڈو ایروسپیس ، دفاعی اور سکیورٹی بارے ہائی ٹیکنالوجی کی حامل کمپنی ہے۔

متعلقہ عنوان :