اپنے کام سے مطمئن ہوں‘کترینہ

بدھ 15 نومبر 2017 13:40

اپنے کام سے مطمئن ہوں‘کترینہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء)بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام سے مطمئن اور خوش ہیں۔کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ جس طرح کی فلموں میں کام کررہی ہیں > اس سے وہ مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں کام کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے،وہ شوٹنگ کیدوران اپنی تمام تر توجہ کام پر مرکوز رکھتی ہیں۔ انہوں نیکہا کہ وہ انڈسٹری میں نئے لوگوں کیساتھ کام کرکے سیکھ بھی رہی ہیں۔حال ہی میں کترینہ نے فلم ' ٹائیگر زندہ ہے، کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس فلم میں کترینہ کیف، سلمان خان کے مقابل ایک جاسوسہ کا کردار ادا کرتی اور بھاری ہتھیار چلاتی دکھائی دیرہی ہیں۔ فلم 22 دسمبر کوسینما کی زینت بنیگی۔