رواں سال مختلف چینی جامعات میں 2,500 کے قریب پاکستانی طالب علموں نے داخلہ لیا،

چین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد 22 ہزار ہوگئی ہے، بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ اہلکار کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 13:48

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) رواں سال مختلف چینی جامعات میں 2,500 کے قریب پاکستانی طالب علموں نے داخلہ لیا جس کے بعد چین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علموں کی تعداد 22 ہزار ہوگئی ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ اہلکار نے ’’اے پی پی‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلباء میں چین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا رجحان روز بروز بڑھ رہا ہے، رواں سال مختلف چینی جامعات میں 2,500کے قریب پاکستانی طالب علموں نے داخلہ لیا۔

انھوں نے کہاکہ چین کی مختلف جامعات میں 3,000پاکستانی پی ایچ ڈی کر رہے ہیں جبکہ باقی انجینئیرنگ، اکنامک، منیجمنٹ، ایگرکلچر، میڈیسن، انفارمیشن ٹیکنالوجی،کمیونیکیشن اور لینگویج کے شعبوں میں زیرتعلیم ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چینی جامعات بڑی تیزی کے ساتھ ورلڈ ٹاپ رینکنگ میں آ رہی ہیںجن میں پیکنگ یونیورسٹی ایشیا کی دوسری بہترین جامعہ کادرجہ حاصل کرچکی ہے۔

ایشیا کی300 بہترین جامعات میں چین کی45، ہانگ کانگ کی6 اور تائیوان کی 25 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ چین کی وزارت تعلیم سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ان کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو منصوبے کے گرد موجود 64ممالک کے 200,000سے زائد طلباء چین میں زیر تعلیم ہیں۔ چین کے محکمہ انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال دنیا کے 205 ممالک اور خطوں کے 440,000 سے زیادہ طالب علم چین میں زیرتعلیم تھے۔

متعلقہ عنوان :