جی سی یو میںمہاجرین اورنقل مکا نی پر پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد

18سفارشات منظور،پالیسی ڈائیلاگ میں 11غیر ملکی مندو بین کی بھی شرکت

بدھ 15 نومبر 2017 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں شعبہ سیاسیات کے زیرِ اہتمام’’مہاجرین اورنقل مکانی ‘‘ کے موضوع پرعالمی کانفرنس کے دوسرے روز پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد۔

(جاری ہے)

مقررین نے 18 سفارشات منظورکیں،پالیسی ڈائیلاگ کی صدارت سٹاک ہوم یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کی،جبکہ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران اور کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ بھی موجود تھے۔

پالیسی ڈائیلاگ میں 51پاکستانی ماہرینِ سیاسیات کے علاوہ 11غیر ملکی مندو بین نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کے مطابق پالیسی ڈائیلاگ کی سفارشات تمام متعلقہ اداروں،تعلیمی اداراجات، تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی مملکتوں کے سربراہان کو بھیجی جائیں گی۔