شاعرِمشرق علامہ محمداقبال کے یومِ پیدائش کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول کلرسیداں میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 16 نومبر 2017 15:44

شاعرِمشرق علامہ محمداقبال کے یومِ پیدائش کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلزہائی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء)شاعرِمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے یومِ پیدائش کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول آراضی،کلرسیداں میں ایک پُروقار تقریب کا انعقادکا کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ہیڈمسٹریس فوزیہ ناہید نے کی۔ بچیوں نے ڈاکٹرعلامہ اقبال کی شاعری پرٹیبلوزپیش کئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کی نظمیں اورفکرِ اقبال پرتقریریں بھی کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈمسٹریس فوزیہ ناہیدکا کہنا تھا کہ فکراقبال نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہی اقبال کی تعلیمات کوفروغ دینے میں اپنا کرداراداکررہے ہیں۔ فوزیہ ناہیدکا مزیدکہنا تھا کہ ڈاکٹرعلامہ اقبال کا خواب تشکیل پاکستان کا عملی نمونہ ہے۔