سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن میں ’’اوریک‘‘ کے زیراہتما م سیمینار

جمعرات 16 نومبر 2017 18:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء)سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن میں اوریک کے زیراہتما م سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں مہمان خصوصی پشاور کے اسٹوڈنٹس کی جانب سے شروع کی گئی سروس در ایوڑو کے چیف ایگریکٹیو محمد طاہر تھے ۔ سیمینار میں سرحد یونیورسٹی کے ڈین آف منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غیاث الحق تھے جبکہ پروگرام میں اوریک کے ڈائریکٹر محمد زیب بھی شامل تھے۔

مہمان خصوصی محمد طاہر کا کہنا تھا کہ آگر آپ میں کام کی لگن ہے تو بزنس سے آپ کرنے سے آپ کو کوئی نہیں روک سکتا ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں طلبہ کے پاس ڈگریوں کے ساتھ ساتھ زرخیز ذہن بھی ہے مگر وسائل کی کمی کے باعث وہ اپنا بزنس نہیں شروع کرسکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جب در ایوڑو شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی تو ہمیں ابتدا میں بہت تکلیف اٹھانی پڑی تھی مگر اب اللہ کے فضل سے ہم 150 کے قریب ملازمین کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر غیاث الحق نے اس حوالے سے کہا کہ طلباء کو جاب کی جانب جانے کی بجائے خود کاروبار کی سوچ کرنی چاہیئے جس سے انہیں زیادہ فائدہ ملے گا ۔ انہوں نے طلبا ء پر زور دیا کہ وہ انٹر پینور شپ پر توجہ دیں اور ملکی ترقی میں میں اپنا کردار ادا کریں ۔