وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے پر کام تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت
جمعرات 16 نومبر 2017 21:05
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے تعمیر اتی کام کو تیز کرنے اور منصوبے کیلئے درکار اراضی کے بروقت حصول کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پورے پشاور شہر میں ٹریفک اڑدھام کا کل وقتی حل پر مبنی جدید اور شاہکار منصوبہ ہے۔
اٴْنہوں نے کہاکہ منصوبے پر تعمیر اتی کام کے دوران اس میں شہری متاثر ضرور ہوں گے مگر یہ چھ مہینے کی عارضی مشکلات ہیں اٴْنہوں نے کہاکہ ان مشکلات کو کم سے کم سطح پر لانے کیلئے تعمیراتی کام سے ملحقہ اضافی راستے کھولے اور کشادہ کئے جارہے ہیں تاکہ ٹریفک کی آمدورفت میں کم سے کم مشکلات حائل ہوں۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ اب تخیلاتی مرحلے سے باہر آکر عملی مراحل سے گزر رہا ہے اگرچہ یہ حکومت کیلئے چیلنج سے کم نہیں مگر اس کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔پرویز خٹک نے بس ریپڈ ٹرانزٹ کے اس میگا منصوبے میں مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹریفک کی آمدورفت یقینی بنانے کیلئے ڈیزائن میں مختلف سطح پر لچک لانے سے بھی اتفاق کیا۔انہوں نے بس کوریڈرو کے اطراف میں گرین بیلٹ پر بھی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ پورے منصوبے میں خوبصورتی کا پہلو مسلسل کارفرما رہے۔انہوں نے منصوبے پر عمل درآمد اور تعمیراتی کام پر پیش رفت سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے منصوبے کے فیڈر روٹس کو اپ گریڈ کرنے پر بھی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پیر زکوڑی فلائی اوورکے نیچے سگنلزبنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ نے منصوبے میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے فوری ٹینڈرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ منصوبے سے متعلق اشتہارات کے بروقت اجراء کیلئے سیکرٹری اطلاعات سے قریبی معاونت کریں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کیلئے اراضی کے حصول، عملی کام میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور گاڑیوں کی باآسانی آمدورفت کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پورے منصوبے کے دوران تین لین ، بالا زمین ، زمینی اور زیر زمین راستوں کو سیدھا اور با سہولت رکھا جائے گاجبکہ مختلف فیڈنگ روٹس میں ربط بھی معیار کے مطابق ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.