نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے سے روکنے کیلئے بل پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 نومبر 2017 00:46

نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے سے روکنے کیلئے بل پیش کرنے کی اجازت ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے سے روکنے کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی سے استعفے دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔ اگر نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے سے روکنے کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر پیپلز پارٹی قومی اسمبلی سے استعفے دے دی گی۔