قومی اسمبلی اجلاس، پانی کی کمی سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کے لئے متعلقہ وزیرکی عدم موجودگی پر اپوزیشن کا احتجاج

جمعہ 17 نومبر 2017 12:50

قومی اسمبلی اجلاس، پانی کی کمی سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اعلان کے مطابق 36 فیصد پانی کی کمی سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کے لئے وزیر آبی وسائل کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے علامتی واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کے لئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی عدم موجودگی پر احتجاج کیا اور انہوں نے علامتی واک آئوٹ کیا جبکہ اس کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس توجہ دلائو نوٹس کو رواں سیشن میں ہی ایجنڈے پر دوبارہ لایا جائے گا۔