یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ میں چین کی پوزیشن نمایاں رہی

فہرست میں چین کی پندرہ یونیورسٹیاں میں سے دو یونیورسٹیاں 12ویں اور 14ویں نمبر پرہیں امریکہ کی35 یونیورسٹیوں میں سے کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دوسرے نمبر پر رہی

جمعہ 17 نومبر 2017 12:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ میں چین کو نمایاں پوزیشن حاصل ہو گی ،تفصیلات کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے گذشتہ روز یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ کے بارے میں اپنی ساتویں سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق چینی یونیورسٹیوں کی کارکردگی اس سال بھی بہتر رہی اور اس فہرست میں چین کی 15یونیورسٹیاں شامل ہیں، یہ تعداد گذشتہ سال 14تھی ،اس فہرست میں ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 12ویں جبکہ پیکنگ یونیورسٹی 14ویں نمبر پررہی ،امریکہ کی کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی جبکہ امریکہ 35اداروں کے ساتھ اس فہرست پر سب سے نمایاں رہا ، اس کے سات ادارے ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، برطانیہ کی رینکنگ یورپی یونین سے نکلنے کے باعث بہت کم ہو گئی ہے،ایشین یونیورسٹیوں کی کارکردگی بھی بہتر رہی ، ٹوکیو یونیورسٹی گریجویٹس کے حوالے سے نویں نمبر رہی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن دنیا کا اعدادوشمار ، تجزیے اوراطلاعات کے حوالے سے انتہائی معتبر ادارہ ہے، اس میں اعلیٰ پیشہ ور شخصیات خدمات انجام دیتی ہیں ، یہ ادارہ 1971ء میں قائم ہوا اور 1995ء سے آن لائن خدمات بھی فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :