ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ کا مقصدطلباء و طالبات میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرناہے ،پروفیسرڈاکٹرخلیل احمد

جمعہ 17 نومبر 2017 13:20

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ ٹریکنگ مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کے آئی یو کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ کا مقصدطلباء و طالبات میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرناہے ۔

انہوںنے کہاکہ کے آئی یو طلباء وطالبات میں مقابلے کی رجحان بڑھانے کے لیے غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے ان مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں آئندہ کے مقابلوں میں حصہ لینے کا حوصلہ اور اپنی غلطیوں کی اصلاح اور نئے عزم سے مقابلوں میں حصہ لینے کی ترغیب ملتی ہے۔انہوںنے کہاکہ غیر نصابی سرگرمیوں سے مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا اورمقابلے میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں دیگر مقابلوں میں حصہ لینے اور ان میں پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا حوصلہ ملے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کے آئی یو ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ کلب کے منتظمین کو ٹریکنگ کا کامیاب پر وگرام کروانے اور طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوں کاموقع فراہم کرنے پر مبارک باد پیش کی اور اس طرح کے مقابلوںکو فروغ دینے کے لیے مزید کام کرنے پر زور دیا۔اس سے قبل کے آئی یو ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ کلب کے چیف آرگنائزر لیکچرار مشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کے آئی یو ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ کلب الپائن کلب کے تعاون سے ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ کے فروغ کے لئے مزید کام کرے گی۔