سی پیک پر پاکستان پیپلز پارٹی بڑی فراخدلی سے اپنی پالیسی پر کا ر بند ہے، سید ناصر حسین شاہ
8میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پہلا سرکاری دورہ سعودی عرب کے بعد چین کا اور اس منصوبے کی مر بو ط بنیاد رکھی اس لیے یہ منصوبہ سب کے لیے فائدہ مند ہے اس سے ہم زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکتے ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات و محنت
جمعہ 17 نومبر 2017 19:06
(جاری ہے)
سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں چھوٹے صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ کے سی آر , موٹروے کے علاوہ کیٹی بندر جیسے منصوبے بھی سی پیک میں شامل کردئیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر محنت ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر حسین شاھ نے مزید کہا کہ ہمیں منصوبہ کے متعلق مختلف ابہام کو دور کرنا ہوگا اوراس کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں بھارت اور اسکے اتحادی قوتوں کے ناپاک عزائم کا ڈٹ کر مقا بلہ کر نا ہے جو اس منصوبے کو منفی انداز میںپیش کرتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر اور چیئر مین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک سینیٹر مشاہد حسین سید نے سی پیک اور پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے عظیم قا ئد با نی پاکستا ن قائد اعظم محمد علی جناح کا ویژن دیکھیے کہ انہوں نے اکتوبر1947 میں ایک غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک دن جیو پولیٹیکل کا حا مل ہو گا جو آج سچ ثابت ہوکر سی پیک کی شکل میں سامنے ہے اوااس منصوبے کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اس خطے میں مزید بڑھ گئی ہے مغرب سے اب مشرق کی طرفدیکھا نا شرو ع کر دیا ہے ۔ چین نے اس صورتحال میں اپنا اہم کردارادا کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں سی پیک کو سمجھنے سے پہلے اس پس منظر کو سمجھنے کی ضرورت ہے سیمینار سے سابق مشیر سندھ و مشہور ماہراقتصادیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات کو خفیہ رکھنے پرزور دیا۔چئیرمین ضلع کونسل گوادر بابو گلاب نے گوادر کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مقامی لوگوں کی شرکت اور صلاحیت بڑھانے پر زور دیا سیمینار سے صدر سرحد چیمبر زاہد اللہ شنواری، محمود نواز شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمینٹ روشن علی شیخ نے تمام شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے سی پیک کی اسٹریٹجک.اہمیت اور تمام مقامی وسائل کو یکجا کرکے زیادہ سے زیادہ سرمائے کاری سمیت اہم امور پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ سیمینار میں ایڈوائیزر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ و سی پیک پنجاب حکومت منصوبہ بندی و ترقیات بورڈ میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد شاہ, چینی کونسل جنرل کراچی جناب وانگ یو سمیت مینیجمینٹ کورس کے شرکاء نے بھی شرکت کی۔جبکہ ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمینٹ نے اختتامی کلمات میں تمام شرکاء اور مندوبین کا شکریہ اداکیا۔#مزید اہم خبریں
-
9مئی کو لوگ مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد نہیں سمجھ سکے اور ایندھن بن گئے
-
تاریخ کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے نہ ڈیل !
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
-
محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے گفتگو
-
محسن نقوی کا لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس۔ تحقیقات کا حکم
-
محسن نقوی کی گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ میں 7 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
-
احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات
-
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کیخلاف بغاوت تھی ، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.