مہران یونیورسٹی جامشورو میں " کاروباری سرگرمیوں کے عالمی ہفتے " کی اختتامی تقریب

جمعہ 17 نومبر 2017 19:15

حیدرآباد17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء)مہران یونیورسٹی جامشورو میں " کاروباری سرگرمیوں کے عالمی ہفتے " (گلوبل انٹرپرینیوئر شپ ویک ) کی اختتامی تقریب ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران وائس چانسلر مہران یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ امید ہے کہ مہران یونیورسٹی میں منائے گئے انٹر پرینیوئرشپ کے ہفتے سے طلبہ نے کافی سیکھا ہوگا یہ صدی ٹیکنالوجی انڈسٹری کی ہے اور روائتی تعلیم کا دور ختم ہو چکا انہوں نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے ٹیکنالوجی انڈسٹری سے ہم قدم ہونا پڑیگا ․ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی اس قسم کی تحقیقی سرگرمیوں کو ترقی دلوانے والے پروگرام کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں روائتی طریقوں کو چھوڑ کر تخلیقی انداز سے نئے کاروباری سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں جس سے کوئی بھی نوجوان بیروزگار نہیں رہیگا ․ منیجرآئی ای سی ڈاکٹر ذوالفقار عمرانی نے کہا کہ اب مہران یونیورسٹی میں ہر سال اس قسم کے ہفتے منائے جائینگے تقریب میں ڈاکٹر عبدالسمیع قریشی ، کوڈائریکٹر مسٹڈ ڈاکٹر اربیلا بھٹو و دگر نے بھی شرکت کی -