سی پیک ملکی اقتصادی ترقی وخوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے جس سے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے ،ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس میں منعقدہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 17 نومبر 2017 20:12

سی پیک ملکی اقتصادی ترقی وخوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے جس سے روزگارکے نئے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک بھی ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔وہ بروز جمعہ پشاورمیں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان کے صدر ، چیئرمین انسٹیوٹ آف ارکٹیکٹس پاکستان پشاورچیپٹر ،انجینئرزاورمتعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،گورنرنے کہاکہ سی پیک کی تکمیل سے ملک میں صنعتی بستیاں وجود میں آجائیں گی ۔ توانائی کے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائیگا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سی پیک سے عوامی معیاری زندگی بلندہوگی ، غربت کے خاتمے میں مددملے گی اور افراط زر پرقابو پایاجاسکے گا۔ گورنرنے کہاکہ انجینئرنگ کی ترقی میں آئی اے پی بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے نمائش کے انقعاد کوسراہتے ہوئے کہاکہ یہ انجینئرنگ سے وابستہ تمام متعلقہ شعبوں کی ترقی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :