ایک چھوٹا پارلیمانی وفد بنایا جائے جو کے پی میں گوانتاناموبے اور بگرام کی طرز کی جیلوں میں جا کر حقیقت معلوم کرے، سینیٹر فرحت اللہ بابر
جمعہ 17 نومبر 2017 22:36
(جاری ہے)
یہ موقع تھا اور ایجنسیوں کے لئے بڑی رعایت تھی کہ جن لوگوں کو بغیر کسی مقدمے کے حراست میں رکھا گیا ہے انہیں منظر عام پر لا کر ان کے خلاف مقدمات چلائے جائیں تاہم یہ تمام حراستی مراکز گوانتاناموبے کی طرز کی جیلیں بن گئے ہیں اور ایسی جگہ ہے جہاں سے کسی قسم کی معلومات باہر نہیں آتی۔
نہ ہی پارلیمنٹ اور نہ ہی سپریم کورٹ کو ان قیدیوں پر الزامات سے آگاہ کیا گیا ہے، نہ یہ بتایا گیا ہے کہ ان پر مقدمات چل رہے ہیں یا نہیں، یہ کتنے عرصے سے قید ہیں اور ان میں کتنے حراست کے دوران فوت ہو گئے ہیں بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس ہفتے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی کے پی کی رپورٹ مزید تشویشناک ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق کے پی کے بیشتر اضلاع میں فوج کو بلا لیا گیا ہے اور آئین کے آرٹیکل 245(3) کے اختیارات معطل کر دئیے گئے ہیں۔ اب کوئی نہیں جانتا ہے کہ سرکاری طور پر اعتراف کردہ صرف 45حراستی مراکز ہیں یا گوانتاناموبے کی طرز کے مزید بہت سے حراستی مراکز موجود ہیں۔ عوامی اہمیت کے ایک اور مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ میں کیڈر افسروں کو ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ نہ دینے کی جانب بھی توجہ دلائی ۔ تقریباً ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے یہ عہدہ کیڈر پوسٹ کے افسروں کو نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سول سروسز گروپس کے افسران اعلی ترین عہدے پر نہیں جا سکتے اور اس عہدے پر نان کیڈر افسران قابض ہیں۔ آخری مرتبہ نان کیڈر افسر کی اس عہدے پر تقرری کرتے وقت وزیراعظم نے کہا تھا کہ یہ نان کیڈر افسر کے لئے آخری تقرری ہے اور اس عہدے کو دوبارہ کیڈر افسروں کو دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ سینیٹ چیئرمین رضا ربانی نے یہ معاملہ سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی کو تجزیے اور رپورٹ کے لئے حوالے کر دیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سیلاب میں تباہ اسکولوں کی بحالی پر اجلاس
-
پنجاب بھرمیں 1372ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1488زخمی ہوئے، ریسکیو1122
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں بہادر سپوتوں کی شہادت پر خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عملدرآمد کے نتیجے میں ایم ٹیگ صارفین کی تعداد 92 فیصد سے زائد ہو گئی
-
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی ایپ بنانے پرغور
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
-
گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے
-
دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، شیری رحمان
-
عارف والا ،دکان کی چھت پر سولر پلیٹ کی صفائی کرتے کرنٹ لگنے سے 26 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا
-
کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
-
کراچی سے چھ افراد لاپتا، شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.