جو 72اراکین اسمبلی ناراض ہیں وہ کہاں ہیں ،(ن)لیگ متحد ،توڑنے کی سازش کرنیوالے ناکام ہوں گے‘ مریم نواز
18 میں شیرزور سے دھاڑے گا،عدالتی کیسز میں اللہ تعالی اچھا فیصلہ کریگا، اب وقت بدل گیا ہے ،لوگ بات کرتے ہیں ڈرتے نہیں حلقہ این اے 120کے دورہ کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات اورمیڈیا سے گفتگو
ہفتہ 18 نومبر 2017 15:41
(جاری ہے)
مریم نواز نے کہا کہ وہ 72 لوگ کہاں ہیں جن کے چھوڑنے کی بات ہورہی ہے، مجھے تو نظر نہیں آرہے، 72 لوگوں کے چھوڑنے کی بات کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے حقیقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ والدہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے جبکہ ان کا ابھی لندن جانے کا کوئی پروگرام نہیں۔بلدیاتی نمائندوں اور رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے ، توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ،2013ء اور 2017ء کے حالات میں واضح فرق سب کے سامنے ہے ،سیاسی مخالفین سازشوں کی بجائے 2018ء میں مقابلے کی تیاری کریں ۔ ۔انہوںنے کہا کہ عوام نواز شریف سے بیحد محبت کرتے ہیں اور نواز شریف عوام سے بڑھ کر ان سے محبت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا وژن عوام کی زندگی میں آسودگی لانا ہے اور اس پر ہر صورت کاربند رہیں گے۔ بعد ازاں مریم نواز نے یونین کونسل 62کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کچی آبادی کو ایک ہفتے کے اندر مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.