چینی علاقے تبت میں شدید زلزلہ

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:24

چینی علاقے تبت میں شدید زلزلہ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) چینی علاقے تبت میں زلزلے کے زور دار جھٹکوں سے کئی مقامات پر مکانوں کو شدید نقصان پہنچا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.9ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتہ اٹھارہ نومبر کو چین کے علاقے تبت میں زوردار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس زلزلے کی وجہ سے کئی مقامات پر مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ چینی میڈیا نے جانی نقصان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں فراہم کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :