قتل کی دھمکیوں کے باوجود پرلطف زندگی گزار رہی ہوں‘ سنی لیون

اداکارہ اپنے شوہر ڈینیئل ویبر اور گود لی ہوئی بچی نشا کیساتھ امریکی ریاست ایری زونا میں موجود ہیں

اتوار 19 نومبر 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) اداکارہ سنی لیون نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے مختلف لوگوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور آج بھی دی جارہی ہیں مگر اس کے باوجود میں اپنی زندگی پرلطف طریقے سے گزار رہی ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور آج بھی دی جارہی ہیں، اس بات کا مزید تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ جب دھمکیاں دینے والا سیاسی لیڈر یا مذہبی رہنما ہو اور وہ کہے کہ آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

ان دھمکیوں کا اثر قبول کیے بغیر سنی لیون اپنی زندگی پرلطف طریقے سے گزار رہی ہیں، آج کل وہ اپنے شوہر ڈینیئل ویبر اور گود لی ہوئی بچی نشا کے ساتھ امریکی ریاست ایری زونا میں موجود ہیں جہاں وہ نشا کی دوسری سالگرہ منارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :