مسٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مدت ملازمت میں توسیع ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے‘راجہ نہیب ٹھاکر

صدر ریاست مبارکباد کے مستحق ہیں ڈاکٹر حبیب الرحمن کا دور مثالی ہے انہوں نے مسٹ کے معیار کو عالمی یونیورسٹیوں کے برابر کر دیا

اتوار 19 نومبر 2017 12:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) سابق امیدوار اسمبلی بانی رکن مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایکشن فورم متاثرین منگلا ڈیم کے صدر راجہ محمد نہیب ٹھاکر نے کہا ہے کہ وی سی مسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر حبیب الرحمن کی کارکردگی شاندار لازوال اور بے مثال ہے ان کی مدت ملازمت میں توسیع ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اس پر صدر ریاست مبارکباد کے مستحق ہیں ڈاکٹر حبیب الرحمن کا دور مثالی ہے انہوں نے مسٹ کے معیار کو عالمی یونیورسٹیوں کے برابر کر دیا میرٹ کی بحالی لائق و ذہین طلباء کے لیے سکا لر شت ، غریب اور مستحق طلباء کی مالی امداد بہترین تدریسی سٹاف کی تعیناتی تعمیراتی کام ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

ان خیالات کا اظہارسابق امیدوار اسمبلی بانی رکن مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایکشن فورم متاثرین منگلا ڈیم کے صدر راجہ محمد نہیب ٹھاکر نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حبیب الرحمن کی دیانتداری اور فرض شناسی کا زمانہ معترف ہے میرٹ سنیارٹی کی بحالی ان کا بڑا کارنامہ ہے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن کی کاوشیں اور اقدامات لائق تحسین ہیں یونیورسٹی کے نظام تعلیم و تدریس کی بہتری میں دن رات کوشاں ہیں عوام سے ان کا رابطہ موثر ہے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں انہوں نے کہا پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن عوامی اعتماد بحال رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں عوام ان کے کارناموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں افواہیں اور منفی پروپیگنڈہ ان کی عزت و شہرت میں کمی نہیں لاسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حبیب الرحمن مسٹ یونیورسٹی کی شان ہیں ان کے خلاف جھوٹے بیانات اور افواہیں پھیلانے والوں کو ذلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔ مسٹ یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی صرف میرپور کی ہی نہیں پورے آزادکشمیرکی یونیورسٹی ہے ۔

متعلقہ عنوان :