گروپ چار کے وزرائے خارجہ عرب لیگ کے سربراہ سے ملاقات

خلیجی ملک قطر اور دوسرے ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے حل پربھی غور کیاگیا

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) قطر کا سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کرنے والے چار عرب ممالک سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کے وزرائے خارجہ نے اتوار کو قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے ملاقات کی،عرب ٹی وی کے مطابق اس ملاقات کے بعد عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس بھی ہو ا جس میں خلیجی ملک قطر اور دوسرے ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے حل پربھی غور کیاگیا۔

گروپ چار کے وزرائے خارجہ کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی وجہ اور اس کے ایجنڈے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے چند روز قبل خطے میں ایرانی مداخلت کی روک تھام کے حوالے سے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی خاطر عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

عرب لیگ کے قاہرہ میں قائم سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ تنظیم کے رکن ممالک نے گذشتہ ہفتے وزرائے خارجہ سطح کے ہنگامی اجلاس پر اتفاق کیا ۔

یہ اجلاس اتوار کوقاہرہ میں ہو ا ،قبل ازیں 8 نومبر کو سعودی عرب نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک مکتوب میں خطے میں ایران کے تخریبی کردار کو روکنے اور عرب ممالک میں ایرانی مداخلت بندکرانے کے لیے عالمی ادارے سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :