عوام اب کرپشن اور فراڈ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

کارکن اپنے آپ کو آنے والے وقت کے لئے تیار کریں،کوٹلی میں خطاب

اتوار 19 نومبر 2017 17:30

کوٹلی، سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) کوٹلی بار ایسوسی ایشن نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کی آمد آمد ہے اور آزاد کشمیر کے لوگ پاکستان میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت شروع کر دیں ۔ عوام اب کرپشن اور فراڈ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں عمران خان کی قیادت میں نکل چکے ہیں۔

عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے اور جیسا کہ حکومت آزاد کشمیر نے بھی پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت والی روش برقرار رکھی ہوئی ہے اور لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔ آزاد کشمیر چھوٹا علاقہ ہے اگر اسکے وسائل کو صحیح معنوں میں بروئے کار لایا جائے تو یہ ایک ماڈل اسٹیٹ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ یہاں ن لیگ کی حکومت نے کرپشن اور اقرباء پروری کی سیاست کو فروغ دیا ہوا ہے۔

لہذا اب پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن اٹھ کھڑے ہوں اور آنے والے وقت کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں کوٹلی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب، پارٹی کے ترجمان خواجہ عطاء محی الدین قادری، چوہدری رزاق، چڑہوئی سے پی ٹی آئی کشمیر کے امیدوار چوہدری شوکت فرید، ڈاکٹر انصر ابدالی، ملک مبشر عادل، میڈم صبیحہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے سہنسہ میں سابق مشیر چوہدری اخلاق کی رہائشگاہ پر بھی کارکنوں اور رہنمائوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار رزاق، چوہدری یعقوب اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب کارکن اپنے آپ کو آنے والے وقت کے لئے تیار کرلیں کیونکہ سہنسہ ہمیشہ سے ہمارا سیاسی قلعہ رہا ہے اور آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔

متعلقہ عنوان :