بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر شہر کے قلب صدر کے علاقے میں واقع جہانگیر پارک کا افتتاح کردیا
اتوار 19 نومبر 2017 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے اس وقت وہاں موجود ڈپٹی کمشنر سائوتھ کراچی کو پارک سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی تھی تاکہ اس کی بحالی کے کام کا آغاز ہو سکے۔
سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی اور کراچی پیکج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو پارک کے لئے پی سی ون کی تیاری کی ہدایت دی تھی تاکہ ان کی ان سے منظوری کی جاسکے۔ اس طرح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 200 ملین روپے کی اس اسکیم کی منظوری دی تھی۔ اس منصوبے پر کام کا آغاز ہوا اور وزیراعلیٰ سندھ وقتًا فوقتًا وہاں کے دورے کئیا ور اس طرح یہ چھ ماہ کے اندر مکمل ہوا۔ یہ پارک پانچ ایکڑ کے رقبے پر پھلا ہوا ہے جس میں ایک ایم پی تھیٹر، پرندوں کا گھر، ڈائناسارس پارک اور ایک خوبصورت لائبریری ہے۔ اور یہاں پر آر او پلانٹس بھی ہیں اور ہر ایک آر او پلانٹ 50 ایم جی ڈی کا ہے۔ ایک آر او پلانٹ پارک میں آنے والوں کے پینے کے پانی کے استعمال کے لئے ہوگا اور اردگرد کے رہنے والے لوگ بھی یہاں سے اپنے گھروں کو پانی لیجانے کی سہولت میسر ہوگی۔ دوسرا آاو پلانٹ لان، درختوں، پودوں اور پھولوں کو پانی دینے کے لئے ہے۔ پارک کا اپنا سکیورٹی سسٹم ہے، جس کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ نصب کیے گئے ہیں۔ یہ سی سی ٹی وی کیمرے پارک کے اطراف کا بھی احاطہ کریں گے۔ آج پارک کا افتتاح ہے اور یہ آج شام سے عام پبلک کے لئے کھل جائے گا۔ سب کے لئے پارک میں داخلہ دو ہفتوں کے لئے مفت ہوگا اور بعد میں انتظامیہ یہاں آنے والوں سے معمولی چارجز فکس کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ سندھ حکومت پروجیکٹ کے پی ڈی کے ذریعے آئیندہ دو برس کے لئے پارک کی دیکھ بھال کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ اراضی 1880ئ کے ابتداء میں خان بہادر بہرام جی جہانگیر راج کوٹوالا نے عطیہ کہ تھی جہاں پر جہانگیر پارک قائم ہے۔ اس زمین پر پارک قائم کیا گیا جس کا نام بہرام جی پارک تھا جس کا 1883میں نوروز کے موقع پر افتتاح ہوا تھا، بعدازاں اس کا نام جہانگیر پارک پڑ گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جہانگیر پارک کے افتتاح سے مرحوم بہرام جی جہانگیر کی روح کو بھی اطمنان اور سکون حاصل ہو گا، اب یہ ہم سب پر ہے کہ پارک کی دیکھ بھال کریں اور اس کی خوبصورتی اور رونقوں کو بحال رکھیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر کراچی کا دل ہے اور جہانگیر پارک صدر کا دل ہے۔ ہم نے جہانگیر پارک کی رونقوں کو بحال کر دیا ہے اور پرانے علاقے کی بحالی کے آغاز سے تمام صدر کے علاقے کو نئیں جہت ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.