مہران یونیورسٹی ، انٹرڈیپارٹمینٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مکینیکل انجینئرنگ شعبہ نے جیت لیا

منگل 21 نومبر 2017 19:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) مہران یونیورسٹی میں ہونے والے انٹرڈیپارٹمینٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مکینیکل انجینئرنگ شعبہ نے جیت لیا۔ مہران یونیورسٹی کے شعبوں کی 18ٹیموں کے درمیان انٹرڈیپارٹمینٹل ٹورنامنٹ کا فائنل سندھ یونیورسٹی کے پی سی بی گراؤنڈ میں ہوا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے 109 رنز بناکر 19.2 اوور میں آل آؤٹ ہوگئی ٹیلی کام ڈیپارٹمینٹ کی جانب سے شیر فرحان 27، اسید نے 22 ، شہمیر نے 20 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جواب میں مکینیکل شعبہ کی ٹیم عاقب نے 32 ، سعد نے 31اور طارق نے 20 رنز کی مدد سے 6وکٹوں کے نقصان پر 14.2 اوور میں ٹارگیٹ پورا کیا سعد کو 4وکٹیں اور 31رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا۔

فائنل میچ کے انعام تقسیم کرنے والی تقریب کے مہمان خاص مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی تھے ، جنہوں نے فاتح ٹیم کے کپتان سمیت بہترین کھیلنے پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے طلبہ صرف پڑھائی میں ہی نہیں پر کھیلوں اور دیگر ایسی صحتمند سرگرمیوں میں بھی ہوشیار ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے طلبہ کو کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے لئے بہترین سہولیات اور ماحول مہیا کیاہوا ہے جس سے طلبہ و طالبات کو فوائد لینے چاہئیں فائنل میچ دیکھنے کے لئے مہران یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے پی سی بی گرائونڈ میںشرکت کی-

متعلقہ عنوان :