بلو چستان میں نوجوانوں کے قتل پر تشویش ،20 نوجوانوں کا قتل معمولی بات نہیں،
حکمران نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار دینے میں ناکام ہوچکے ہیں،ملک پر کرپشن کے گاڈ فادر مسلط ہیں ، ان حکمرانوں نے پاکستان کو صرف لوٹ مار اور حکومت کرنے کیلئے مختص کیا ہے ، صوبائی ا میر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان کا کرک میں شمولیتی جلسے سے خطاب
بدھ 22 نومبر 2017 20:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے عوام کے نام پر قرض لے کر بیرون ملک اپنے بینک اکاؤنٹس بھر دئیے ہیں،جنوبی اضلاع تیل و گیس سمیت قدرتی وسائل سے مالامال علاقہ ہے،جنوبی اضلاع میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے، جنوبی اضلاع کی غربت اور پسماندگی کے ذمہ دار یہاں کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ہیں،جماعت اسلامی جنوبی اضلاع کی غربت اور پسماندگی ختم کرے گی، جنوبی اضلاع کی پٹرولیم اور گیس رائلٹی منتخب ممبران کی کرپشن کی نظر ہورہی ہے،فاٹا حقوق کے لئے لانگ مارچ او ردھرنا حتمی ہے، حکمرانوں نے فاٹا کو پسماندگی اور غربت دے کر ترقی سے محروم کردیا ہے۔
وفاق کی وعدہ خلافیوں سے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، 10دسمبر کو باب خیبر سے اسلام آباد تک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔ فاٹا انضمام اور قبائلی عوام کے حقوق کے لئے حکمرانوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالیں گے، قبائلی عوام اس تاریخی لانگ مارچ کو اپنی شرکت سے کامیاب بنائیں ۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے پندرہ نوجوان قتل کئے گئے اور اب مزید پانچ نوجوانوں کو قتل کیا گیا ہے۔بے روزگار نوجوانوں کا بے رحمانہ قتل اور ان کے قاتلوں کی گرفتاری دونوں حکومتوں کے لئے چیلنج ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ان نوجوانوں کے قاتلوں کا پتہ چلائے اور انہیں سزا دے۔بلوچستان میں دہشت گرد کاروائیوں کے پیچھے بیرونی ہاتھ بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کے اندر بدترین کرپشن کی اور ان کی کرپشن کی طرح ان کا کردار اور چہرے بھی بے نقاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کی کوششوں سے سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم کو کرپشن ثابت ہونے پر نااہل کردیا ، اب کرپشن میں ملوث باقی افراد کو بھی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ کرپشن میں جو بھی ملوث ہو اس کا احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کی غربت اور پسماندگی کے خاتمے کا حل جماعت اسلامی کی دیانتدار اور ایماندار قیادت کا انتخاب ہے۔ جنوبی اضلاع کے وسائل پر سب سے پہلا حق جنوبی اضلاع کا ہے اس لئے ان کے وسائل جنوبی اضلاع کی تعمیر وترقی پر خرچ کریںگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.