نیشنل ٹی ٹونٹی سپر ایٹ کرکٹ لیگ کا تیرھواں روز
لاہور ریجن وائٹ، لاہور ریجن بلیوز اور فیصل آباد ریجن نے سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا فاٹا اور کراچی کے لئے ’’ڈو آر ڈائی‘‘ والا میچ کل کھیلا جائے گا
جمعرات 23 نومبر 2017 21:11
(جاری ہے)
راولپنڈی ریجن کی ٹیم بیٹنگ میں کمزور کارکردگی کے باعث اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر ہی 118رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ حالانکہ افتخار احمد نے 33گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے 66رنز بنائے ۔
لاہور ریجن بلیوز کے ذیشان ملک، سلمان آغا نے تین تین جگہ علی شفیق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور ریجن نے مطلوبہ سکور باآسانی اٹھارویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔ انعام الحق نے 36بنائے جبکہ سلمان آغا 34رنز ناٹ آؤٹ رہے۔ احمد شہزاد نے 27رنز بنائے۔ راولپنڈی ریجن کے خلاف محمد اصغرنے اپنے چار اوورز کے کوئٹہ میں 13رنز کر تین وکٹیں حاصل کیں۔لاہور بلیوز کے سلمان آغا نے راولپنڈی کے خلاف بہترین آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ جمعرات کے روز انکی سالگرہ کا دن تھا۔ انہوں نے باؤلنگ کرتے ہوئے 8رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ 22گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سی34ناٹ آؤٹ رنز بھی بنائے میچ کے بعد سلمان آغا نے کہا کہ مین آف دی میچ ایوارڈز کی صورت میں انکی سالگرہ کا اس سے بڑا تحفہ نہیں ہو سکتا۔ دوسرے میچ میں فیصل آباد ریجن نے ٹاس جیت کر پشاور ریجن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی پشاور کی ٹیم 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر 139رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پشاور کی طرف سے رفعت اللہ نے 12گیندوں پر 3چھکوں اور3چوکوں کی مدد سی32رنز بنائے لیکن وہ عمران خالد کی گیند پر ایک بڑی سیٹ لگانے کی کوشش میں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ جواب میں فیصل آباد ریجن نے مطلوبہ سکور آخری گیند پر چھکا لگا کر حاصل کر لیا آخری گیند پر فیصل آباد کو چار رنز درکار تھے لیکن نسیم اشرف نے چھکا لگ اکر یہ جیت پشاور سے چھین لی۔ علی)۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.