نواز شریف نظرئیے نہیں صرف کرپشن ہے ،ْ عمران خان
اسحاق ڈار کو سب پتہ ہے نواز شریف کے کتنے پیسے کہاں پڑے ہیں ،ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کونہیں نکال سکتے ،ْ پاکستان کا وزیر خارجہ دبئی میں نوکری کررہا ہے، آپکے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے ،ْ تحریک انصاف کے چیئر مین کا جلسے سے خطاب
جمعہ 24 نومبر 2017 22:21
(جاری ہے)
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کو اس لیے نااہل کیا گیا کہ انہوں نے ملک کے 300 ارب روپے باہر لے کر گئے، ایک وقت تھا جب پاکستان پورے برصغیر میں سب سے زیادہ ترقی کررہا تھا۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم خاقان عباسی میں جرت نہیں کہ اسحاق ڈار کو نکالیں کیوں کہ نواز شریف ان کو ایسا کرنے نہیں دیں گے۔انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار کو سب پتہ ہے نواز شریف کے کتنے پیسے کہاں پڑے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ یہاں نوازشریف اور زرداری جیسے لوگ اقتدار میں آجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے روزگاری ہے۔انہوںنے کہاکہ جہاں جاؤ ہمارے نوجوان نوکریاں ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں، کتنے لوگ پاکستان سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں، غلط ویزوں سے جاتے ہیں، پکڑے جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مغرب میں کوئی بھی اقتدار میں رہ کر ذاتی فائدہ اٹھائے تو جیل ہوتی ہے مگر یہاں اقتدار میں آ کر پیسا بنانا بہت آسان ہوتا ہے، اقتدار کو ذاتی طور پر استعمال کرنا بھی کرپشن ہے اور اگر یہ بات نوجوان سمجھ جائیں تو کبھی چوروں کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے کہا وہ ایک نظریے کا نام ہے اور وہ نظریہ کرپشن ہے، نوازشرف کو اس لیے نکالا کہ انہوں نے ملک کے اربوں روپے باہر بھیجے، جب وزیراعظم پیسا چوری کرتا ہے تو نیچے تک سارا نظام کرپٹ کردیتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ ملک میں سالانہ 40 ہزار ارب روپے کرپشن سے چوری ہوتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری ہوتو حالات بدل جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا وزیر خارجہ دبئی میں نوکری کررہا ہے، آپکے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ برصغیر میں پاکستان بہت پیچھے رہ گیا ہے ،ْاسحاق ڈار کے بچے ارب پتی ہیں، حدیبیہ پیپرز ملز میں شہباز شریف کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انسان کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہےمزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.