آئی جی پنجاب کی عید میلاد النبی ﷺ ؐ کے موقعہ پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
جمعہ 24 نومبر 2017 22:37
(جاری ہے)
ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں عید میلاد النبی ﷺکی محافل اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی75ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اے کیٹیگری کے تمام جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کیلئے جلوس کے روٹس اور مقامات پر ماہر سنائپرز کو چھتوں پر تعینات کیاجائے اور جلوسوں میں سفید کپڑوں میں کمانڈوز بھی تعینات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی پیش بندی کی جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز اینڈ ڈی پی اوزویڈیو لنک کانفرنس میں عید میلاد النبی ﷺ کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کیا ۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس محمد طاہر ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقار خان ، ڈی آئی جی ٹریفک فاروق مظہر، اے آئی جی آپریشنز محمد کاشف سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔ آئی جی پنجاب نے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے اضلاع میں حساس دینی عبادت گاہوں اور علاقوں کے گرد روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ اورانٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان آپریشنز کی نگرانی ڈی پی اوخود یا کم از کم سر کل افسر کی سطح کا افسر ضرور کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان آپریشنز میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون بھی ضرور حاصل کیاجائے تاکہ ان آپریشنز کے ذریعے سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں آئی جی پنجاب نے عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی پر مامور عملے کو ڈیوٹی پر بھیجنے سے قبل انہیں موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں ڈیوٹی کی اہمیت اور حساسیت پر مکمل بریفنگ دی جائے تاکہ وہ بطریق احسن اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔ کانفرنس میں صوبے کے تمام اضلاع میںلا ء اینڈ آرڈر، کرائم اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پیشہ ور، عادی ملزمان اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز اپنے اضلاع اور ریجنز میں جرائم کی شرح میں کمی لانے کیلئے اقدامات کو باقاعدہ مہم کی صورت دیں اور سال کے آخری مہینے میں صوبے کی تمام ریجنز اور اضلاع میں جرائم کی شرح میںمزید کمی کوہر صورت یقینی بنائیں ۔دوران کانفرنس آئی جی پنجاب نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ میں جام شہادت نوش کرنے والے خیبر پختونخواہ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نورکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی قربانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان پولیس سروس کے تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے روشن مثال ہے جو کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آئی جی اشرف نور نے شہادت کے رتبے پر فائز ہو کر پوری پاکستان پولیس سروس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور انکا کیرئیر نوجوان پولیس افسران اور پوری فورس کیلئے قابل تقلید ہے ۔ آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس فورس کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کیلئے پھولوں کی چادر بھجوائی جوڈی پی او اٹک خود جاکر انکی قبر پر چڑھائیں گے جبکہ انکے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ پڑھی گئی۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.