چین اور فرانس دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں،چین اسٹر ٹیجک لحاظ سے فرانس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں کے درمیان جامع تعاون کو گہرائی تک پہنچانے کی وسیع گنجائش ہے ،چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے تعاون سے علاقائی ممالک کیلئے ترقی ہو گی ،یورپ کی متوازن ترقی کو فروغ دیا جائے گا
چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کی فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو
ہفتہ 25 نومبر 2017 14:30
(جاری ہے)
طویل عرصے سے باہمی تعلقات چین کے دیگر مغربی ترقی یافتہ ممالک کے تعلقات سے بڑھ کر ترقی کر رہے ہیں۔
چین اسٹرٹیجیک لحاظ سے فرانس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔چین فرانس کے ساتھ مستحکم اور خوشگوار ترقی کے حامل چین فرانس تعلقات کو مشترکہ طور پر مسلسل آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ وزیراعظم لی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور فرانس کے درمیان جامع تعاون کو گہرائی تک پہنچانے کی وسیع گنجائش ہے ۔چین فرانس کے ساتھ سول جوہری توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مشترکہ طورپر نمٹنے اور پیرس معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ایک کھلی عالمی معیشت کی حوصلہ افزائی اور کثیرالطرفہ پسندی کا تحفظ کیا جائے گا،دنیا کے امن و استحکام اور عالمگیریت کی صحت مند ترقی میں نئی قوت ڈالی جائے گی۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین یورپ کی یکجہتی کا حامی ہے۔امید ہے کہ چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے تعاون سے علاقائی ممالک کے لئے ترقی ہو گی اور یورپ کی متوازن ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ فرانس کے وزیرِ خارجہ جین یویس لی دریئن نے کہا کہ فرانس اور چین دنیا کے امن و استحکام کے تحفظ اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے فروغ پر گامزن ہیں۔ فرانس چین کے ساتھ اعلی سطحی روابط کو برقرار رکھنا اور سول جوہری توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔موسمیاتی تبدیلیوں سے مشترکہ طور پر نمٹا جائے گا۔اور یورپ اور چین کے ساتھی کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.