جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم ،ْ(آج )کراچی سمیت سندھ بھر میں 25سے زائد مقامات پر دعوتی کیمپ لگائے جائیں گے

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے تحت جاری رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں اتوار26نومبر کو (آج) کراچی سمیت صوبہ بھر کے 25سے زائد ضلعی ہیڈکواٹرز میں دعوتی وتبلیغی کیمپ لگائے جائیں،مرکزی نائب امیر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو، نائب امراء محمد حسین محنتی،نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ عزیز، عظیم بلوچ، نائب قیمین عبدالوحید قریشی، عبدالحفیظ بجارانی، کاشف شیخ، محمد افضال آرائیں، نواب مجاہد بلوچ، جے آئی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل ودیگر مقامی رہنماء ان کیمپوں کا دورہ، خطاب کریں گے۔

صوبائی اعلامیہ کے مطابق اتوار کو ہر ضلعی ہیڈکواٹر کے اہم مقام پر دعوتی وتبلیغی کیمپ کا انعقاد ہوگا۔

(جاری ہے)

جہاں شہر بھر کے کارکنان جمع اور بعدازاں وفود کی شکل میں جاکر جماعت اسلامی کی دعوت اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا پیغام پہنچایا جائے گا۔، دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جو موروثی سیاست سے پاک اور اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے۔جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ اور غلبہ حق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،عوام کرپشن سے پاک معاشرہ اور اسلامی وخوشحال پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :