حکومت نے محمود خان اچکزئی کے ذریعے حلقہ بلندیوں سے متعلق بل پر حمایت کی درخواست کی ہے،سید خورشید شاہ

بتا دیا پیپلز پارٹی کسی غیر آئینی ، غیر جمہوری عمل کو سپورٹ کرنے پر یقین نہیں رکھتی ، اپوزیشن لیڈر

پیر 27 نومبر 2017 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے محمود خان اچکزئی کے ذریعے حلقہ بلندیوں سے متعلق بل پر حمایت کی درخواست کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیر کو محمود خان اچکزئی کے ذریعے ایک بار پھر پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی نے حکومت کی طرف سے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر حمایت کی درخواست کی ہے جس پر میں نے واضح کیا ہے پیپلز پارٹی کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل کو سپورٹ کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اچکزئی کو کہاہے کہ ملک میں دھرنوں سے پیدا شدہ حالات بہتر ہو جائیں تو یہ معاملہ بھی حل کر لیتے ہیں۔