Live Updates

ہرکوئی نوازشریف نہیں ہوتا،جوسازشوں کے باوجود ڈٹ کرکھڑا رہے،مریم نواز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 دسمبر 2017 19:46

ہرکوئی نوازشریف نہیں ہوتا،جوسازشوں کے باوجود ڈٹ کرکھڑا رہے،مریم نواز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہاہے کہ ہرکوئی نوازشریف نہیں ہوتا،سازشوں کے باوجودنوازشریف ڈٹ کرکھڑے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے ایک بیان میں کہاکہ نوازشریف شیرکی طرح احتساب کے نام پرانتقام کامقابلہ بھی کررہے ہیں۔ہرکوئی نوازشریف نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ سازشوں کے باوجودنوازشریف ڈٹ کرکھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے آج پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے ملاقات کیلئے منہاج القرآن سیکرٹریٹ پہنچیں ہیں۔دونوں رہنماؤں میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کوملکرانصاف دلوانے اور آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے حصہ لینے پرغورکیاجائے گا۔جبکہ اسی دوران مریم نوازکا بیان بھی آگیا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز سیاسی مخالفین کیخلاف تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔مریم نواز مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف اور وفاقی حکومت کی کارکردگی کونہ صرف اجاگر کررہی ہیں بلکہ پارٹی کومنظم اور فعال بنانے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات