Live Updates

آصف زرداری کی طاہر القادری سے ملاقات کے بعد عمران خان نے بھی تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 دسمبر 2017 20:09

آصف زرداری کی طاہر القادری سے ملاقات کے بعد عمران خان نے بھی تحریک انصاف ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) آصف زرداری کی طاہر القادری سے ملاقات کے بعد عمران خان نے بھی تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک نئے اور مشترکہ اپوزیشن اتحاد کے تشکیل پا جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی منہاج القرآن کے صدر دفتر آمد ہوئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب آصف زرداری کی منہاج القرآن کے صدر دفتر آمد ہوئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب اس تمام صورتحال میں عمران خان نے بھی تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی تمام اعلی قیادت کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کئی اہل فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات