قبلہ اول کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا مظاہروں کا اعلان
امریکہ و اسرائیل کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے، امریکی صدر کا متعصبانہ رویہ عالمی امن کے لئے خطرہ بنتا جا رہاہے،علامہ ناصر عباس جعفری امریکی صدر نے امت مسلمہ کے وقار پر حملہ کیا ہے، باقر نجفی رپورٹ کے بعد پنجاب حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے ،بیان
جمعرات 7 دسمبر 2017 23:00
(جاری ہے)
اس پر خاموش رہنا امت مسلمہ کی توہین ہے۔ عالمی قوانین کی اس پامالی پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں اور ریاستی اداروں کو اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔
مسلمان ہونے کے ناطے بیت المقدس سے ہم سب کا مذہبی تعلق جڑا ہوا ہے۔امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا ہمیشہ دفاع کرتا آیا ہے۔ اس حمایت کی بنیاد اسلام دشمنی کے علاوہ اور کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ کی اسلام دشمن پالیسیوں میں اسے عرب مسلم ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے جو افسوسناک ہے۔عالم اسلام کی تنزلی عرب حکمرانوں کی خیانت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں اور بیت المقدس کے حوالے سے پاکستان کو واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ باقر نجفی رپورٹ نے ذمہ داروں کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے۔ شہباز شریف ،رانا ثنا اللہ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس گردی کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ انصاف کے منتظر ہیں۔ ناصر شیرازی کے اغوا سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس اغوا میں پنجاب حکومت کے ماتحت ادارے ملوث ہیں۔مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.