پاکستانی تاجر لندن میں کاروبار کرسکتے ہیں‘ طالب علم تعلیم حاصل کرسکتے ہیں‘ ہمارے تعلقات اچھے ہونے پر فخر ہے‘ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے‘ مستقبل میں لندن اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی

میئر لندن صادق خان کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو،مزار قائد پر پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی

جمعہ 8 دسمبر 2017 11:57

پاکستانی تاجر لندن میں کاروبار کرسکتے ہیں‘ طالب علم تعلیم حاصل کرسکتے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر لندن میں کاروبار کرسکتے ہیں‘ طالب علم تعلیم حاصل کرسکتے ہیں‘ ہمارے تعلقات اچھے ہونے پر فخر ہے‘ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے‘ مستقبل میں لندن اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لندن کے میئر صادق خان نے مزار قائد پر حاضری دی انہوں نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر صادق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجر لندن میں کاروبار کرسکتے ہیں۔ طالب علم تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ہمارے تعلقات اچھے ہونے پر فخر ہے۔ لندن میں مذہبی آزادی ہے مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے لندن سب کا شہر ہے۔ لندن اور پاکستان کے تاریخی تعلقات ہیں لندن میں تمام مکاتب فکر کے لوگ مقیم ہیں۔ مستقبل میں لندن اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔