ٹرمپ کے اسلام دشمن اقدام کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانا ہو گی ۔خورشید شاہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 20:22

ٹرمپ کے اسلام دشمن اقدام کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانا ہو گی ۔خورشید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکی اقدا م کو تباہ کن قرار دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے اسلام دشمن اقدام کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانا ہو گی ۔

(جاری ہے)

امریکہ نے دنیا کو امن کے بجائے طاقت سے چلانے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو نقصان پہنچایا جبکہ اقوام متحدہ کشمیر ‘ فلسطین پر اپنی قرار دادوں پر عمل نہ کروا سکا ۔ اقوام متحدہ کا کردار جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا ہے ۔ یو این کردار ایسا دیا تو مسلم ممالک کو اس سے وابستہ رہنے کا فائدہ نہیں ہے ٹرمپ کی پالیسیوں سے مسلم دنیا میں کشیدگی پیدا ہو گی اس مسئلے پر مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا ۔ ۔