Live Updates

عمران خان کو جلسہ کی اجاز ت دی ،

اگر پہلے بتا دیتے تو بندے بھی بھجوا دیتے ،ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ن لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کابیان

جمعہ 8 دسمبر 2017 22:47

عمران خان کو جلسہ کی اجاز ت دی ،
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان کو جلسہ کی اجاز ت دی اگر پہلے بتا دیتے تو بندے بھی بھجوا دیتے۔ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ن لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، دھرنا دینے والوں نے گالی اور لاٹھی کی سیاست کے سوا کچھ نہ کیا ، آئندہ انتخابات میں بھی انہیں کچھ حاصل نہ ہوگا۔

جمعہ کو عمران خان کے جلسے پر اپنے ردعمل میں طلال چوہدری نے کہاکہ تبدیلی نعروں سے نہیں ترقیاتی کاموں سے آتی ہے۔

(جاری ہے)

اقتدار کی خاطر عمران خان نے سیاسی پھوپھا کو بھی ساتھ ملا لیا ہے اور ان کا جواب نواز شریف آئندہ الیکشن میں دیں گے۔ عمران خان کے مقدر میں وزیراعظم بننا نہ لکھا ہے۔ جڑانوالہ کی غیور عوام میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں اور دوبارہ برسر اقتدار آکر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ ن لیگ کی حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کو ختم کرکے اپنے وعدے کو پورا کیاہے۔ ن لیگ کے قائدین کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ن لیگ کو سیاسی طور پر کمزور سمجھنے والے اور تقسیم کی دراڑیں ڈالنے والوں کے مقدر میں آئندہ عام انتخابات 2018میں بھی شکست ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات