دو سالہ بچہ آڑو کے سوا کچھ اور کھانا کھانے سے قاصر

پیر 11 دسمبر 2017 17:28

دو سالہ بچہ آڑو کے سوا کچھ اور کھانا کھانے سے قاصر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر2017ء):دو سالہ میکا گیبرئیل میسن لو نامی بچہ الرجی کے عجیب مرض کا شکار ہے جوسوائے آڑو کے کچھ اور کھانے سے قاصر ہے اور صرف آڑو ہی اس کی خوراک میں شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس بچے کو ایک بیماری لاحق ہے جس کو فوڈپروٹین اینڈ یوسڈ اینٹرو کولا ئتھسن سنڈروم کہا جاتا ہے ۔اس بیماری میں مبتلا افراد کو تمام اقسام کے کھانوں سے الرجی ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے یہ بچہ صرف آڑو کھا کر ہی گزارا کرتا ہے ۔

بیماری کی وجہ سے اس کا کوئی روز تکلیف کے بغیر نہیں گزرتا ۔اس بچے کو اس بیماری کے علاوہ ڈائی سینڈروم بیماری بھی ہے ۔ ہر ماہ اس کے والدین اسے9مختلف ڈاکٹروں کے پاس لے کر جاتے ہیں اور بچے پر خطیر رقم بھی خرچ ہوتی ہے ۔دوسری جانب بچے کی بیماری کے باعث ہر وقت گھر میں آڑو رکھے جاتے ہیں تاکہ بچے کو بھوک کے وقت فوری طور پر آڑو فراہم کیا جا سکے ،اگر آڑو کا موسم نہ ہو تو آڑو خریدنے کے لئے مزید مشکلات بڑھ جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

جب اس بچے کو میکا کو ایف پی آئی سی کا مرض لاحق ہوا تھا تو ڈاکٹروں نے ان کو مشورہ دیا تھا کہ آڑو ہی دیئے جائیں جس میں کوئی کیڑے مار دوائی یا مصنوعی کھاد استعمال نہ ہو۔ تاہم ہر روز تازہ آڑو کا حصول کوئی آسان اور سستا نسخہ نہیں ہے ۔ ایک دفعہ اس بچے کو کیلا دیا گیا تھا جسے کھانے کے بعد اس نے فورا سے قے کر دی اور اس کا رنگ فوری طور پر تبدیل ہو گیا تھا جس کے بعد ا سے ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا۔