پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و ممبر سندھ اسمبلی سعید غنی کی صدارت میں پیپلز سیکریٹریٹ میں اجلاس
شہید محترمہ نے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ملک کی فلاح اور عوام کی خدمت کی ، اپنے والد کی طرح انہوں نے بھی شہادت قبول کی، سعید غنی
منگل 12 دسمبر 2017 22:02
(جاری ہے)
نثار احمد کھوڑو نے اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، سیکریٹری اطلاعات و ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا،راجہ عبدالرزاق بلوچ، مرزا مقبول، سردار خان، ذوالفقار قائم خانی، ندیم بھٹو، آصف خان، شکیل چوہدری، خالد لطیف، لطیف آرائین، نوید بھٹی، ضلعی صدور ایم پی اے غلام مرتضی بلوچ، لیاقت آسکانی، خلیل ہوت، جاوید شیخ، اقبال ساند، ظفر صدیقی، ضلعی جنرل سیکریٹریز علی احمد، لالہ عبدالرحیم ، چوہدری اصغر آرائیں، دل محمد، بلوچ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت، میر عباس تالپور، جانی میمن ،خواتین ونگ کراچی کی صدر ایم این اے شاہدہ رحمانی،ایم پی اے شاہینہ شیر علی بلوچ، شاہینہ سعیدہ،قاضی بشیر، راحت فضل چوہدری بھی موجود تھی۔
اس موقع پر سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور ترقی میں بھٹو فیملی کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کی تربیت اور مشن کو جاری رکھتے ہوئے ہمیشہ ملک کی فلاح اور عوام کی خدمت کی ہے اوراپنے والد کی طرح انہوں نے بھی جام شہادت نوش فرمائی ہے ۔ بی بی شہید پاکستان کی خواتین کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر تمام ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز، سیکریٹری اطلاعات و خواتین ونگ نے سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑوکو یقین دہانی کرائی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔اس موقع پر ایم پی اے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کومزید فعال کیا جائے گا تاکہ2018 کے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی سے واضح اکثریت حاصل کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی10ویں برسی کے موقع پر ،شاہراہوں، چورنگیوں اور روڈوں پر پینافلکس نصب اور مختلف جگہوں پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔*آخر میں کراچی ڈویژن کے باضابطہ عہدیداران کی مشارت کے بعد محترمہ بینظیر بھٹوشہید کی برسی کے حوالے سے ٹرانسپورٹ کمیٹی کا اعلان کیا گیا ، جس کے کنوینئر خالد لطیف ممبرز اظہار الحق حسن زئی، ذوالفقار قائم خانی اور لالہ عبدالرحیم ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.