پوری دنیا میں اسرائیل کی ناجائز ریاست اور صیہونیت کی امریکی سرپرستی کے خلاف احتجاج بڑھتا ہی جائے گا ۔
امریکی صدر ٹرمپ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے اعلان سے صیہونیت کی غلامی اختیار کررہے ہیں ، 1980 ء کے بعد سے اقوام متحدہ کے واضح فیصلہ کے بعد کسی بھی ملک نے اسرائیلی فیصلہ کی تائید کی ، نہ سفارتخانہ کھولا اور نہ ہی بش اور اوباما یہ جرأت کر سکے ،جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم کا بیان
منگل 12 دسمبر 2017 22:39
(جاری ہے)
بیت المقدس کو اسرائیلی دارلاخلافہ بنانے کے خلاف پوری دنیا سراپا احتجاج ہے ، یہ امریکی شرارت ہے جو پوری دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش ہے مسلم ممالک شام ، یمن ، لیبیا ، عراق بڑی تباہی سے اس لیے دوچار ہوئے کہ انہوں نے فلسطین ، کشمیر ، افغانستان کے مسائل حل کرنے پرتوجہ نہ دی اس لیے استعمار ایک ایک کر کے سب کو نشانہ بنا رہاہے ۔
عوام سراپا احتجاج ہیں لیکن حکمران بے بسی و کسمپرسی کے عالم میں ہیں۔ ترکی کے صدر طیب اردگان نے اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کا بروقت اعلان کیاہے ۔ جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف عوامی احتجاج کرے گی جماعت اسلامی سے ہی عوام کی امیدیں وابستہ ہیں ہم ملکی وبین الاقوامی مظالم کے خلاف ہر محاذ پربھر پور آوازبلند کر رہے ہیں اس مسئلے کو بین الاقوامی مسئلے سے زیادہ اسلامی تناظر سے دیکھنا چاہئے قبلہ اول کو اسرائیلی دارالخلافہ بناکر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے اور انہیں مشتعل کیا جا رہا ہے ، ہمارا قبلہ اول محفوظ نہ رہا تو دنیا کے امن کی ضمانت دینا مشکل ہوجائے گا۔ مسلم دنیا متحد رہی توقبلہ اول کو اسرائیلی تسلط میں دینے کی ہر کوشش ناکام بنا سکتے ہیں مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول کے تحفظ کے لیے متحد ہوں اور سفارتیدبائو کے ذریعے امریکہ ار اسرائیل کو اس فیصلے کو واپس لینے پر مجبور کریں ۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.