حلقہ بندی بل پر پیپلز پارٹی تقسیم ،بلاول حق میں ،زرداری مخالف

بدھ 13 دسمبر 2017 12:14

حلقہ بندی بل پر پیپلز پارٹی تقسیم ،بلاول حق میں ،زرداری مخالف
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13دسمبر2017ء) :حلقہ بندیوں اور فاٹا اصلاحاتی بل پر پیپلزپارٹی میں تقسیم نظر آنے لگی ہے جبکہ احسن اقبل پہلے ہی خبردا رکر چکے ہیں کہ اگر حلقہ بندیوں کا ترمیمی بل سینٹ سے فوری طور پیش نہ ہوا تو ملک میں نگران سیٹ اپ بھی آ سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی حلقوں میں سر گوشیاں ہو رہی ہیں کہ حلقہ بندی بل پر پیپلز پارٹی دو حصوں میں منقسم ہو گئی ہے جبکہ بلاول بھٹو ترمیمی بل منظور کرانے کے حق میں ہے جبکہ آصف علی ذرداری اس کی مخالفت کرنے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ذرداری صاحب قدرے طویل مدتی کیئر ٹیکر سیٹ اپ چاہتے ہیں تاکہ پنجاب سے کسی طرح پازٹیو سگنل آ جائے کیونکہ حکمران جماعت آئے روز نت نئی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور اب اسعفے دینے کا نیا باب بھی کھل چکا ہے لیکن اس کے باو جود بھی حکمران جماعت کے لئے حوصلہ مند پہلو ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں مختلف دعوے کر نے کے باوجود بھی آپس میں تقسیم ہے ۔قومی اخبار کے مطابق حکمران جماعت کے لئے خطرے کا جو پہلو نظر آ رہا ہے کہ مذہبی ووٹ بینک ختم نبوت کے نام پر متحد ہو کر طاقت پکڑ رہا ہے۔ جو حکومت جماعت کے لئے مزید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔