سانحہ ماڈل ٹائون ، عوامی تحریک کا نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ

رٹ پٹیشن کے ڈرافت پر کام جاری ،اپوزیشن جماعتیں بھی پانامہ طرز پر جے آئی ٹی کے مطالبے پر متفق ہیں‘ ذرائع

بدھ 13 دسمبر 2017 14:52

سانحہ ماڈل ٹائون ، عوامی تحریک کا نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے عدالتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کیلئے عدالتی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اس ضمن میں رٹ پٹیشن کے ڈرافت پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق باقر نجفی رپورٹ کے بعد لیگل ٹیم نے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کو نئی عدالتی جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے مشورہ دیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی عدالتی جے آئی ٹی عوامی تحریک کے 3مطالبات میں سے ایک ہے، عوامی تحریک کے ساتھ اپوزیشن جماعتیں بھی پانامہ طرز پر جے آئی ٹی کے مطالبے پر متفق ہیں۔ فیصلے کی عوامی تحریک کے وکلاء کنونشن میں بھی رائے لی جائے گی ۔ اس حوالے سے عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ نئی جے آئی ٹی کی تشکیل ، ازسر نو تحقیقات کے آپشنز زیر غور ہیں۔