اسحاق ڈار اور نواز شریف نے معیشت تباہ کر دی ہے، وزراء کا کام شریف خاندان کی کرپشن بچانا ہے، لوگ ہماری فوج کو کمزور کرنے کی سازش میں لوگ آلہ کار نہ بنیں،
دنیا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کھڑی ہو گی،مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر حکومت معاملے کو 2023 تک لے کر جا رہی ہے، ماڈل ٹائون رپورٹ میں شہبازشریف اور راناثناء اللہ ملزم ہیں، ان دونوں کو فوری مستعفی ہونا چاہیے،ماڈل ٹائون معاملے پر سب کو طاہر القادری کی حمایت کرنی چاہیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 13 دسمبر 2017 18:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت اگر مقبول ہے تو الیکشن کروادیں، ہم حکومت میں آ کر کھیلوں کو بھی درست کریں گے، یروشلم میں امریکی نے کہا کہ یروشلم کا واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اگر آپ خود اپنی حفاظت نہیں کر سکتے تو دوسرے بھی آپ کی حفاظت نہیں کریں گے، کوئی اقوام متحدہ بچانے کیلئے نہیں آئے گا، اس لئے ہماری فوج کو کمزور کرنے کی سازش میں لوگ آلہ کار نہ بنیں، ہماری فوج ہمیں جارحیت سے بچانے کیلئے موجود ہے، ختم نبوت قانون پر قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ اصل ملزم کون ہے، پوری قوم راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے انتشار پھیلے گا، دنیا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی ترقی نہیں کرتا، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ کی وجہ سے کراچی کے دورے نہیں کر سکا، اب کراچی میں تحریک انصاف کو منظم کر رہا ہوں، الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، حکومت انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کا کام شریف خاندان کی کرپشن بچانا ہے، نواز شریف اور اسحاق ڈار خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے بڑھ رہے ہیں، حکومت ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتی، ملکی حالات کی بہتری کیلئے انتخابات ضروری ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں واضح تھا کہ فاٹا کے معاملے کو حل کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر حکومت معاملے کو 2023 تک لے کر جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی فاٹا کے معاملے میں رکاوٹ ہیں، ہم تمام جماعتوں اور فاٹا کے لوگوں کے ساتھ ملا کر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈو محمد خان میں جمعہ کو جلسہ کریں گے، ماڈل ٹا?ن رپورٹ میں شہبازشریف اور راناثناء اللہ ملزم ہیں، ان دونوں کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، ماڈل ٹائون معاملے پر سب کو طاہر القادری کی حمایت کرنی چاہیے، طاہر القادری جو ایکشن لیں گے ہم ان کی حمایت کریں گے، امریکی صدر کے فیصلے سے انتشار پھیلے گا۔مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.