عوام تمام جماعتوں کا کردار دیکھ اورسمجھ بھی رہے ہیں، اس کا انصاف وہ خود کرینگے ‘حمزہ شہباز

جمہوریت کی پٹری سے اتری چندشخصیات کے راہ راست پرآنے کی امیدہے‘وفود سے گفتگو

بدھ 13 دسمبر 2017 22:44

عوام تمام جماعتوں کا کردار دیکھ اورسمجھ بھی رہے ہیں، اس کا انصاف وہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اصولوں پر چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑی ہے،عارضی رکاوٹیں جلد دور ہوجائینگی،عام انتخابا ت انشااللہ بروقت ہوں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورکارکنوں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہاکہ عوام با شعور ہوچکے ہیں (ن) لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میں اترے گی اورقوم جو بھی فیصلہ دے گی وہ سر آنکھوں پر ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ عوام تمام جماعتوں کا کردار دیکھ اور سمجھ بھی رہے ہیں اور اس کا انصاف وہ خود کریں گے ۔ جمہوریت کی پٹری سے اتری چندشخصیات کے راہ راست پرآنے کی امیدہے۔ انہوںنے کہاکہ کارکن ابھی سے الیکشن مہم کا آغاز کر دیں۔