پنجاب کو تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے پروزیراعلی خراج تحسین کے مستحق ہیں‘ شیخ محمدخالد

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:53

قصور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) قصورکے سنیئرراہنما ‘سیاسی و سماجی ‘مذہبی شخصیت شیخ محمدخالد نے پنجاب میں تکمیل شدہ اورجاری ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف پنجاب کو تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے پر خراج تحسین پیش کے مستحق ہیں‘پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیاہے ‘دوسرے صوبوں کی حکومتوں کو بھی پنجاب کی تقلیدکرنی چاہئیے کیونکہ اس سے نہ صرف انہیں بھاری مالی فائدہ ہوگا بلکہ وہاں کے عوام کا بھی معیارِ زندگی بلندہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیابھرمیں بین الاقوامی معیارکا انفراسٹرکچر صنعت‘ تجارت اور زراعت کی ترقی کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس سے بھاری معاشی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :